چین ۔روس قدرتی گیس پائپ لائن کی مشرقی راہداری کو مکمل طور پر جوڑ دیا گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سب سے بڑی سنگل لائن گیس منتقلی کی صلاحیت کی حامل پائپ لائن چین-روس قدرتی گیس پائپ لائن کی مشرقی راہداری   کو مکمل طور پر جوڑ دیا گیا ہے۔

پائپ لائن آپریٹر چائنہ آئل اینڈ گیس پائپ لائن نیٹ ورک کارپوریشن (پائپ چائنہ) کے مطابق پائپ لائن نے 38 ارب کیوبک میٹرز کی سالانہ ترسیل کر تے ہوئے حجم کی مکمل صلاحیت کا آپریشن بھی مکمل کرلیا ہے۔

یہ چین ۔ روس توانائی تعاون کا ایک تاریخی منصوبہ ہے۔ اس سرحد پار گیس پائپ لائن کا 3 ہزار کلومیٹر حصہ روس جبکہ 5 ہزار 111 کلومیٹر چین میں ہے۔

اس پائپ لائن کا چینی حصہ روسی سرحد سے متصل ملک کے شمال مشرقی شہر حئی حہ سے شروع ہوتا ہے اور سائبیریا سے قدرتی گیس کو  جنوب کی طرف چین کے اقتصادی اور مالی مرکز شنگھائی  تک پہنچاتا ہے۔

پائپ چائنہ نے کہا ہے کہ پائپ لائن کی مکمل راہداری کی تکمیل سے چین کے گنجان آبادی کے حامل مشرقی حصے میں قدرتی گیس کی فراہمی اور ہنگامی طور پر استعمال کی صلا حیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ  یہ ملک کی مشرقی توانائی اسٹریٹجک راہداری کی تکمیل کی علامت بھی ہے۔

دسمبر 2019 میں چین میں شمالی حصے کے فعال ہونے کے بعد پائپ لائن کے ذریعے 80 ارب مکعب میٹر سے زیادہ قدرتی گیس منتقل کی گئی جس سے اس کے راستے پر تقریباً 45 کروڑ کی آبادی کو فائدہ ہوا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر