حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے، فہمیدہ مرزا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں جی ڈی اے کے وفد نے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور دیگر ارکان شریک تھے۔ ملاقات میں وفاقی بجٹ، سندھ کے حالات اور قومی معاملات پر بات جیت۔ جی ڈی اے نے وزیر اعظم کو بجٹ کی منظوری میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ فہمیدہ مرزا نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ ناروا حکومتی سلوک کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق میں اپوزیشن کو وقت دیا جاتا ہے، مگر سندھ میں بولنے نہیں دیا گیا۔ حکومت سندھ کی اپوزیشن کے ساتھ بدسلوکی قابل مذمت ہے۔



  تازہ ترین   
سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی
آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ
ایرانی صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے کی تجویز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی
سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
اسرائیلی فوج کو فنڈز کی کمی کا سامنا، جنگی تیاری متاثر ہونے کا اعتراف
ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کویت کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر