فٹبال میچ کے دوران ریفری کا متنازع فیصلہ، اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، درجنوں افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل )غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنی کے دوسرے بڑے شہر انزیریکوری میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں جہاں تک آنکھ دیکھ سکتی ہے لاشیں ہی لاشیں پڑی ہیں جبکہ کچھ لاشیں ہال میں بھی پڑی ہیں، مردہ خانہ بھی لاشوں سے بھر گیا ہے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ 100 کے قریب لاشیں اسپتال اور مردہ خانے میں پڑی ہیں جبکہ ایک دوسرے ڈاکٹر نے بتایا کہ درجنوں لاشیں اسپتال لائی گئیں۔بعد ازاں گنی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فٹبال میچ کے دوران ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 56 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر جھگڑے سے متعلق زیر گردش ویڈیوز کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم جو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں ان میں اسٹیڈیم کے اطراف اور اسٹیڈیم میں لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق متشعل مظاہرین نے انزیریکوری کے پولیس اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی۔ایک عینی شاہد نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب میچ کے دوران ریفری نے متنازع فیصلہ دیا، ریفری کے فیصلے کے بعد تماشائی گراؤنڈ میں کود پڑے اور پھر جھگڑا شروع ہو گیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر