عمران خان نے جوڈیشل کمیشن سے عمر ایوب اور شبلی فراز کو ہٹا دیا

اسلام آباد(نیشنل )چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کے ایم سی کے ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز اخلاق الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ان کے علاوہ کے ایم سی محکمہ باغات کے ایک انسپکٹر اور ایک اہلکار کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارروائی ڈپٹی کمشنر جنوبی کی رپورٹ پر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ باغات کے افسران نے مبینہ طور پر اشتہاری ایجنسی کی معاونت کے لیے پرانے درخت کاٹے۔ذرائع کے مطابق اشتہاری بورڈ کو نمایاں کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب محکمہ باغات کے عملے نے کئی دہائیوں قبل لگائے گئے پیپل اور نیم کے 5 درخت کٹوائے۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب پی آئی ڈی سی چوک پر درختوں کی کٹائی کے واقعے کا نوٹس لینے اور ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت کے بعد مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کر لیا گیا۔مقدمے کے مدعی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ملازم ارسلان کے مطابق ہفتہ 30 نومبر کی رات کو اس نے گزرتے ہوئے دیکھا کہ ایک چھوٹے ٹرک اور ایک پک اپ میں آنے والے 8 سے 10 افراد درخت کاٹنے میں مصروف تھے۔ انہوں نے پرانی ٹریفک چوکی کے مقام پر لگے نیم اور پیپل کے درختوں سمیت 4 درخت کاٹ ڈالے اور وہاں دیگر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا، باز پرس کرنے پر ان نامعلوم افراد نے اسے بھگا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ نے بلدیاتی حکام کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں سبزے کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور درخت کاٹنے میں ملوث کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر