کراچی: اشتہاری بورڈ نمایاں کرنے کیلئے کے ایم سی ملازمین نے پرانے درخت کٹوا دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر کے ایم سی کے ڈائریکٹر پارکس جنید اللہ خان اور ڈائریکٹر میونسپل یوٹیلٹی چارجز اینڈ ٹیکسز اخلاق الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ان کے علاوہ کے ایم سی محکمہ باغات کے ایک انسپکٹر اور ایک اہلکار کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارروائی ڈپٹی کمشنر جنوبی کی رپورٹ پر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ باغات کے افسران نے مبینہ طور پر اشتہاری ایجنسی کی معاونت کے لیے پرانے درخت کاٹے۔ذرائع کے مطابق اشتہاری بورڈ کو نمایاں کرنے کے لیے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب محکمہ باغات کے عملے نے کئی دہائیوں قبل لگائے گئے پیپل اور نیم کے 5 درخت کٹوائے۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب پی آئی ڈی سی چوک پر درختوں کی کٹائی کے واقعے کا نوٹس لینے اور ڈپٹی کمشنر کو تحقیقات کی ہدایت کے بعد مقدمہ سول لائنز تھانے میں درج کر لیا گیا۔مقدمے کے مدعی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے ملازم ارسلان کے مطابق ہفتہ 30 نومبر کی رات کو اس نے گزرتے ہوئے دیکھا کہ ایک چھوٹے ٹرک اور ایک پک اپ میں آنے والے 8 سے 10 افراد درخت کاٹنے میں مصروف تھے۔ انہوں نے پرانی ٹریفک چوکی کے مقام پر لگے نیم اور پیپل کے درختوں سمیت 4 درخت کاٹ ڈالے اور وہاں دیگر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا، باز پرس کرنے پر ان نامعلوم افراد نے اسے بھگا دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب چیف سیکرٹری سندھ نے بلدیاتی حکام کو ہدایت دی ہے کہ شہر میں سبزے کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور درخت کاٹنے میں ملوث کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر