اسلام آباد(نیشنل ٹائم)حادثے میں موٹرسائیکل سوار عبد اللہ کالج کے پروفیسر اور ان کی اہلیہ موقعے پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے پروفیسر کی شناخت طارق صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے جو عزیز آباد کے رہائشی تھے۔طارق صلاح الدین نے لواحقین میں بیٹی اور تعلیم کے لیے بیرون ملک مقیم دو بیٹے چھوڑے ہیں، جاں بحق پروفیسر اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس سے حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔
کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے کالج پروفیسر اور اہلیہ کو کچل دیا، ڈرائیور فرار



