میانوالی میں تھانے پر حملہ ناکام، پولیس سے مقابلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق کے پی سے ملحقہ تھانہ چاپری پر 20 سے زائد دہشت گردوں نے جدید اسلحےکے ساتھ اچانک حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز اور دستی بموں کا استعمال کیا۔ترجمان کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دو پولیس اہلکار معمولی زخمی بھی ہوئے۔واقعےکے بعد ڈی پی او فاروق اختر دیگر پولیس افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔حملہ ناکام ہونے پر خوارج دہشت گرد قریبی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ تھانہ چاپری کے عملے اور ایلیٹ فورس سمیت آپریشن میں شامل تمام جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملاتی رہےگی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر