اسلام آباد دھرنے کی ناکامی، پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)پی ٹی آئی کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں کو پی ٹی آئی کو ان کی جمہوری احتجاج کے حق سے محروم کرنے اور اسلام آباد دھرنے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے براہ راست پرامن احتجاج کرنے والے افراد پر مبینہ فائرنگ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی ، آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔اس ضمن میں پختونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارت وال نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت پی ٹی آئی کو احتجاج کرنے یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی تو پی ٹی آئی پختونخواکے پلیٹ فارم سے جلسہ کرسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ پارٹی کے سیاسی معاملات میں غیر سیاسی اشخاص فیصلہ نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر