سندھ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں میں سنائی گئی سزاؤں کا تناسب 20 فیصد سے بھی کم

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)انسداد دہشت گردی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس اقبال کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی۔سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ سندھ کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ مقدمات زیر التوا ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کے لیے30 کورٹس بنائی گئی ہیں۔ دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کے لیے 20 عدالتیں کراچی میں ہیں۔ سندھ کی عدالتوں میں دہشت گردی کے ایک ہزار تین سو 14 کیسز زیر التوا ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 2023 کے اختتام پر صوبے بھر کی عدالتوں میں ایک ہزار 4 سو 48 کیسز زیر التوا تھے۔ رواں سال اب تک 9 سو 75 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔ 7 سو 87 مقدمات میں ملزمان کو عدم شواہد کی بناء پر بری کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالتوں نے رواں سال بم دھماکوں کے 6 مقدمات کا فیصلہ سنایا، تمام ملزمان بری ہوئے۔ انسداد دہشت ردی عدالتوں نے رواں سال قتل کے 79 مقدمات کا فیصلہ کیا۔قتل کے 79 مقدمات میں صرف 23 کیسز میں پراسیکیوشن الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔اغوا برائے تاوان کے 92 مقدمات کا فیصلہ ہوا، صرف 5 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں ہوسکیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر