اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ کی اسکولوں اور دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم کی پالیسی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت ممبر کمیشن نے کہا کہ ٹاؤن شپ میں الیکٹرک بسوں کے ڈپو بنانے کے لیے درخت کاٹے گئے، اطلاعات ہیں درخت کاٹ کر ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کیے جاتے ہیں۔ اس پر عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ کاٹے گئے درخت کہاں جاتے ہیں، درخت کاٹنے کی بات درست ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ گاڑیوں کے ڈیٹا کے لیے سافٹ ویئر بنائیں، 3 ماہ کا وقت رکھ کر چیکنگ کا ڈیٹا بنائیں، جب تک ڈی سیز کے تبادلے نہیں کریں گے معاملات درست نہیں ہوں گئے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ چیکنگ کے بارے میں پالیسی بنائیں جس میں ڈیٹا موجود ہو، گاڑیوں پر ٹیگ سسٹم لگائیں، اس پر حکومت وکیل نے کہا کہ پالیسی بنانے پر کام جاری ہے۔ عدالت نے کہا کہ اسکولوں اور دفاتر کی ورک فرام ہوم پالیسی بنائیں، اسموگ ختم نہیں ہوئی یہ اچانک واپس آئے گی، تعمیرات کا کام شروع نہیں ہونا چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے کیس پر مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر