کے پی پولیس نے پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین کے آنسوگیس استعمال کرنے کی چھان بین شروع کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)جیو نیوز کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط لکھ کرپولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔خط میں کہا گیا ہےکہ محکمہ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نومبرکو خط لکھا گیا تھا، خبریں آئی ہیں کہ اسلام آبادمیں مظاہرین نے مبینہ طورپر آنسو گیس کا استعمال کیا، آنسوگیس کے اسٹاک اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کے استعمال کی تفصیلات دی جائیں۔خط میں مزید کہا گیا ہےکہ پولیس کی غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے آنسو گیس اسٹاک سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔خط کے مطابق ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کے دفتر میں ایک ٹیم کو تفصیلات کے حصول کے لیے تعینات کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر