آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس دوران باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔جنرل عاصم منیر نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

چین کی عسکری قیادت سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے، یہ تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی جب کہ چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر