چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی سے پورا خطہ مستفید ہورہا ہے، کمبوڈین وزیراعظم

نوم پِن (شِںہوا) کمبوڈین وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کہا ہے کہ پوراخطہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی خاصص طور پر معیشت ، ٹیکنالوجی اور ماحول دوست ترقی سے مستفید ہورہا ہے ۔

مانیٹ نے منگل کے روز نوم پِن میں عالمی چینی اقتصادی و ٹیکنالوجی (جی سی ای ٹی) سربراہ کانفرنس 2024 سےاہم خطاب میں کہا کہ چین نے پیش گوئی کی ہے کہ اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، انسان نما روبوٹس، کم بلندی والی معیشت (یعنی ڈرونز)، نئے مواد اور دیگر اختراعی صنعتوں میں ہو سکتی ہے۔

سربراہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ چین عالمی ترقی کے اہم محرک کی حیثیت سے اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ دے رہا ہے، اس لئے انہیں امید ہے کہ اس پالیسی کا  فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔ اجلاس میں تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور ہمارے مضبوط دوطرفہ تعلقات سے چینی کاروباری ادارے کمبوڈیا میں تکنیکی ترقی لانے میں پیش پیش رہے ہیں۔

کمبوڈین رہنما نے کہا کہ کمبوڈیا اور چین کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات اور دو طرفہ مضبوط حکومتی تعلقات نے ایک منفرد سازگار ماحول پیدا کیا ہے جہاں چینی سرمایہ کاری فروغ 

پارہی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر