روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی حملے میں یوکرین کے مغربی علاقے ترنوپل میں بجلی کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا جبکہ کیف میں رہائشی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس نے مجموعی طور پر 188 ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے 76 ڈرونز یوکرینی فوج نے تباہ کردیے جبکہ 96 ڈرونز کاکچھ پتا نہ لگ سکا۔یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ روس نے حملے میں خودکش ڈرونز سمیت کچھ نامعلوم ڈرونز بھی استعمال کیے۔ روس کی جانب سے یوکرینی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کےلیے ڈمی ڈرونز بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔دارالحکومت کیف پر حملہ آور ڈرونز میں سے 10 ڈرونز کو مارگرایا گیا جن کا ملبہ رہائشی عمارتوں پر گرا۔یوکرینی حکام کے مطابق ڈرون حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر