28 ستمبر کے مقدمے میں عمران خان کا مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان کے وکیل اور حکومتی پراسیکیوٹر نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بانی پی ٹی آئی کے مزید 15 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کیا۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکیا اور انہیں 2 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے جس میں اس سے قبل ان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ چند دن قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ملنے کے بعد 28 ستمبر کیس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر