انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خون ریزی چاہتا ہے: وزیراعظم کی رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وزیراعظم شہباز شریف نے گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔وزیراعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے، زخمی رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں، انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کردی گئیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ انتشاری ٹولہ کل پولیس اہلکار اور آج رینجرز اہلکاروں کے بچوں اور اہلخانہ کو جوابدہ ہے، انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خون ریزی چاہتا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں اور شدت پسندی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی انتشار اور خون ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے، مجھ سمیت پوری قوم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر