راستوں کی بندش: اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
اسلام آباد(نیشنل ٹائم) ترجمان آئل ٹینکرزکانٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ راستوں میں رکاوٹوں کے سبب اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈیپوز سے پیٹرول پمپوں تک سپلائی رک چکی ہے، اگر یہی صورت حال جاری رہی تو پیٹرول پمپس پرفیول کی جلد قلت ہوجائے گی۔
ضلعی صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا بیان
دوسری جانب ضلعی صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن راجہ وسیم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے تیل کی سیل نہیں ہورہی، اسلام آباد میں پیٹرول پمپوں پر تیل موجود ہے لیکن تیل کی کھپت بڑھنے پرمسئلہ ہو سکتاہے، فی الحال صورتحال ٹھیک ہے، اسلام آباد ڈیپو سے پمپس کو نئی سپلائی نہیں ہو رہی۔
صدرپاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نارتھ کا بیان
صدرپاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نارتھ چوہدری ظفرالٰہی نے صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں پیٹرول پمپس پراسٹاک ختم ہورہاہے، پیٹرول پمپس کوسپلائی بند ہے جس کی وجہ راستوں کی بندش ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس پرتین، چار دن کا ذخیرہ ہوتا ہے، راولپنڈی میں پمپس کو تین دن سے تیل سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے، پمپس کو سپلائی کے لیے دن کے کچھ گھنٹے راستے کھولے جائیں، سپلائی بحال نہ ہوئی تو پولیس اورگاڑیوں کو فیول کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ادھر ترجمان اوگرا نے کہا کہ تیل سپلائی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، تیل سپلائی میں بہتری کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر