عارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا فیصلہ کالعدم قرار، تحریری حکم جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدرعارف علوی کا کلینک سیل کرنےکا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس بی سی اے نےکلینک سیل کرنےسے پہلے درخواست گزارکونوٹس نہیں دیا اور نہ ہی درخواستگزارکو صفائی کاموقع فراہم کیا جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو فوری ڈی سیل کرے، درخواست گزار پلاٹ کی حیثیت کی تبدیلی کے لیے 10 روز میں ایس بی سی اے سے رجوع کرے اور ایس بی سی اے درخواست پر 45 روز میں فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اکتوبر میں عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا تھا اور گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کے کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کا تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا ایران پر نئی فوجی کارروائی کے بجائے اقتصادی دباؤ بڑھانے کا اعلان
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر