چینی وزیر خارجہ کی لکسمبرگ کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے لکسمبرگ کےنائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور بیرونی تجارت زیویئر بیٹل سے ملا قات کی ہے۔
وانگ نے پیر کے روز کہا کہ 50 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات نے طویل مدتی اور مستحکم پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے متعلق لکسمبرگ کی مثبت اور عملی پالیسی کو چین سراہتا ہے اور سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے ، ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے، ماحول دوست ترقیاتی تعاون میں نئے ترقیاتی کاموں کے اضافے ، عوامی تبادلوں میں اضافے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید پیشرفت پر زور دینے کے لئے لکسمبرگ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
وانگ نے کہا کہ اگلے سال چین ۔ یورپی یونین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین اپنی تزویراتی خودمختاری برقراررکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین لکسمبرگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ چین ۔ یورپی یونین تعلقات میں پائیدار اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
ملاقات کے دوران بیٹل نے کہا کہ لکسمبرگ ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے اور چین کے ساتھ قریبی تعاون کا منتظر ہے۔ لکسمبرگ یورپی یونین کے بانی ارکان میں سے ایک ہے اور وہ یورپی یونین۔ چین باہمی اعتماد کو بڑھانے اور یورپی یونین۔ چین شراکت داری میں پیشرفت کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اہم اور قابل اعتماد ملک ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ چین عالمی امن و استحکام میں بڑا کردار ادا کرے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر