مریم نواز نے پی ٹی آئی کے احتجاج کو مسلح دہشتگردی کی کاوش قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر پولیس پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی، ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوسمیت 20سے زائدپولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج، احتجاج کی بجائے مسلح دہشتگردی کی کاوش ہے۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے، ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کے لیے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی پولیس غیر مسلح ہے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پرحملہ قومی یک جہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان قافلوں کی شکل میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہیں اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کا کل رات اور آج مختلف مقامات پر پولیس سے آمنا سامنا ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر