ہانگ کانگ میں تقریب تقسیم اعزازات کا انعقاد

ہانگ کانگ( شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے چیف ایگزیکٹوجان لی نے 2024 کی  تقریب  تقسیم اعزازات و ایوارڈز کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو اعزازات اور ایوارڈز پیش کئے ہیں۔

ایوارڈوصول  کرنے  والوں کا تعلق  متنوع  پس  منظر  کے  ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تھا اور انہوں نے ہانگ کانگ  کے لئے اہم  خدمات  انجام  دیتے  ہوئےکمیونٹی کے مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

رواں سال کے ایوارڈ وصول کرنے  والوں  میں  میں 5 شخصیات کو گرینڈ باؤ ہینیا میڈل دیا گیا۔ ان میں  ایگزیکٹو کونسل اور قانون ساز کونسل کے  ایک رکن مارٹن لیاؤ چھیونگ ۔کانگ ، چینی  ایسوسی ایشن آف ہانگ کانگ اینڈ مکاؤ اسٹڈیز کے مشیرلاؤ سیو۔ کائی ، ڈائریکٹر آف جاؤ تسونگ- آئی پیٹائٹ ایکول  لی چک۔ فان ،چیئرمین آف ہینڈرسن لینڈ ڈویلپمنٹ پیٹر لی کا۔ کٹ، اور  ہانگ کانگ فیڈریشن آف فوجیان ایسوسی ایشنز کے اعزازی چیئرمین لام شو۔ چٹ شامل تھے۔

12 افراد کو گولڈ  باؤ ہینیا اسٹار،24 افراد کو سلور  باؤ ہینیا اسٹار ،ایک   شخص  کو میڈل برائے بہادری (چاندی) بعد از وفات دیا گیا جو  ان  کے خاندان  کے  ایک رکن نے وصول کیا، 14 افراد کو منظم  خدمات اور آزاد کمیشن برائے انسداد بدعنوانی کے لئے نمایاں خدمات کا تمغہ دیا گیا۔

40 افراد کو کانسی  کا باؤ ہینیا اسٹار دیا گیا۔46 افراد کو منظم  خدمات اور آزاد کمیشن برائے انسداد بدعنوانی کے لئے شاندار خدمات کا تمغہ دیا گیا۔105 افراد کو میڈل آف آنر سے نوازا گیا۔تقریباً 200 افراد کو چیف ایگزیکٹوکی جانب سے تعریفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

جان لی نے تمام ایوارڈ وصول  کرنےوالوں کا  دلی  شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو  مبارکباد  دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی جاری رکھیں گے اور کمیونٹی کی خدمت کرتے 

رہیں گے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر