سونےکی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ، فی تولہ سونا کتنےکا ہوگیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائم(آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار 200 روپے اضافے سے ملک میں سونےکا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 715 ڈالر فی اونس ہے۔ خیال رہےکہ اس ہفتے سونےکی قیمت میں یہ مسلسل چھٹے روز اضافہ ہوا ہے۔پیر 18 نومبرکو فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپےکا تھا اور آج کاروباری ہفتےکے آخری روز فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے ہے۔ یعنی 6 روز میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر