ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے فنڈ مینیجر اور ارب پتی سرمایہ کار اسکاٹ بیسنٹ کو اپنی کابینہ میں وزیر خزانہ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ نامزدگی اٹارنی جنرل کے لیے نامزد میٹ گیٹز کی دستبرداری کے بعد سامنے آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ انویسٹمنٹ فرم کی اسکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی ہیں اور ان کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے جب کہ اسکاٹ کی نامزدگی سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اپنے معاشی ایجنڈے میں ٹیرف میں اضافہ کریں گے۔اسکاٹ بیسنٹ کی نامزدگی پر ٹرمپ نے کہا کہ اسکاٹ کا شمار دنیا کے بڑے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، جیو پولیٹیکل اور معاشی اسٹریٹیجسٹ میں کیا جاتا ہے، وہ امریکا کو ایک نئے سنہرے دور میں لے جانے کے لیے میری رہنمائی کریں گے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر