عمران خان نے واضح کیا ہے 24 نومبر کو احتجاج کے فیصلے پر عمل کریں گے: فیصل چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے 24 نومبر کو اپنے فیصلے پر عمل کریں گے۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انہیں بدلہ نہیں لینا، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں بدلہ لینے کی روایت توڑنا ہو گی۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا پاراچنار واقعے پر بانی پی ٹی آئی نے شدید غم کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو دہشتگردی کے خلاف پلان رکھتی ہے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی بابر اعوان کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا 24 نومبر کا احتجاج فائنل احتجاج ہے، آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اپنے مطالبات لے کر سڑک پر آئے، ہر پارٹی شاہراہ دستور پر احتجاجی ریلی کرتی رہی ہے۔بابر اعوان کا کہنا تھا سرکاری ملازم کہتے ہیں اسلام آباد میں کسی کو داخل نہیں ہونے دیں گے، سرکاری ملازمین کو مشورہ دیتا ہوں کہ اپنی نوکری کریں، ڈکیتیاں ہورہی ہیں دیگر جرائم ہو رہے ہیں لیکن وہاں ان کی توجہ نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا ہم نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم، مینڈیٹ چوری کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج ہے، پی ٹی آئی کارکنوں اور تنظیموں کو کہنا چاہتا ہوں حقوق کے لیے سرینڈر نہیں کریں گے۔بابر اعوان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کسی سے ڈیل نہیں کریں گے نہ باہر جائیں گے، ہم عوام کے ووٹ کے ذریعے یہ جنگ جیت چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر