پب جی پر محبت: 18 سالہ امریکی لڑکی نے چترال پہنچ کر پاکستانی لڑکے سےشادی کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق18 سالہ فلورز سارہ اور چترال کے 23 سالہ شہادت حسین 3 برس قبل پب جی گیم پر ملے تھے اور دونوں جب سے ہی پب جی گیم کھیل رہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہادت حسین کا تعلق چترال کے علاقے مروئی سے ہے جب کہ فلورز سارہ اپنی والدہ کے ہمراہ رواں ہفتے ہی لوئر دیر پہنچی تھیں جہاں ایک نجی ہوٹل میں فلورز سارہ اور شہادت حسین کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی۔رپورٹ کے مطابق فلورز سارہ اور شہادت حسین کی شادی روایتی انداز میں طے پائی جس میں دُلہن کو بھی روایتی انداز سے تیار کیا گیا، فلورز اور شہادت کی شادی میں ان کے گاؤں سمیت دور دراز علاقوں سے آئے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔فلورز اور شہادت کا نکاح شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے پڑھایا جنہوں نے بتایا کہ ’امریکی لڑکی کی رضامندی اور ان کی والدہ کی موجودگی میں نکاح پڑھایا گیا، لڑکی کے نام میں سارہ پہلے سے موجود تھا اس لیے نام میں تبدیلی نہیں کی۔‘



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر