پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پویلین میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے غیر ملکی مندوبین سے بھی بات چیت کی جب کہ ائیر چیف نے دفاعی صنعت کےفریم ورک کے قیام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ائیرچیف مارشل ظہیر احمد نے نیشنل انکیوبیشن سینٹرفار ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کےذریعے ابھرتے ٹیلنٹ کوپروان چڑھانےکی اہمیت پر روشنی ڈالی، اس دوران انہوں نے مقامی صنعتوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی صنعت فریم ورک کا مقصدایرو اسپیس سیکٹر میں موجود خلاکی نشاندہی اور اسے پر کرنا ہے۔ائیرچیف نے ٹیکنالوجیکل روڈمیپ کو ہم آہنگ کرنےکے لیے قومی اوربین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کویقینی بنایاجائےکہ پاکستان ایرو اسپیس انوویشن میں سب سے آگے رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئیڈیاز میں پاک فضائیہ کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کی شرکت کامیابیوں کے عزم کو واضح کرتی ہے، یہ ایونٹ دفاعی اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کو ظاہر کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر