نواز شریف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ایم این اے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) عادل بازئی عام انتخابات میں آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی قرار دینے کی درخواست دی گئی تھی، عادل خان بازئی کی نااہلی کا ریفرنس پارٹی صدر نواز شریف نے اسپیکر کو بھجوایا تھا۔عادل بازئی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی ہدایت کی خلاف ورزی کی تھی۔الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشت کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عادل بازئی نے 26 ویں ترامیم پر ووٹ نہیں دیا اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی، مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔عادل خان حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے تھے۔ عادل خان بازئی بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 262 سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔18 فروری کو ن لیگ جبکہ 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل نے عادل بازئی سے متعلق پارٹی شمولیت کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر