ٹرمپ کی ایک اور حیران کن نامزدگی، ڈبلیو ڈبلیو ای کی سابق سی ای او کو سیکرٹری تعلیم چن لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدارتی انتخابات جیتنے کے بعد ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے اپنی کابینہ کےلیے نامزدگیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور حیران کن قدم اٹھاتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کی سابق سی ای او اور شریک بانی لنڈا مک موہن کو سیکرٹری تعلیم نامزدکردیا ہے۔ لنڈا میک موہن ٹرمپ کی سابق اتحادی اور ٹرانزیشن کو چیئر (Transition Co-Chair) بھی رہی ہیں، وہ ریپبلکن پارٹی کی ڈونر (فنڈز دینے والی) ہیں اور ٹرمپ کی سابق حکومت میں اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کا حصہ بھی رہی ہیں۔ لنڈا میک موہن کو سیکرٹری تعلیم مقرر کرنے کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میک موہن امریکی طلبا اور کارکنوں کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے دہائیوں کے قائدانہ تجربے، تعلیم اور کاروبار دونوں کی گہری سمجھ بوجھ کا استعمال کریں گی۔واضح رہے کہ اس سےقبل ٹرمپ مشہور ڈاکٹر اور سابق ٹیلی ویژن میزبان مہمت اوز (Mehmet Oz)کو مرکزی صحت ڈپارٹمنٹ کا سربراہ جبکہ تجارت کے سیکرٹری کے لیے ہاورڈ لٹنک(Howard Lutnick) کو نامزد کرچکےہیں۔اس کے علاوہ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو ٹرمپ کی جانب سے حکومتی کارکردگی بہتر کرنے کے ادارے (DOGE) کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر