’مذاکراتی عمل ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا ہے‘، عمران خان نے پارٹی قیادت کو گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپورگزشتہ روز مذاکرات کاپروپوزل لیکراڈیالہ جیل پہنچے تھے جہاں بانی پی ٹی آئی نے پروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پراعتراض اٹھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے پروپوزل پرمزیدبات چیت کیلئے وقت مانگاہے، مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کوگرین سگنل دے دیا۔ذرائع نے بتایاکہ آج کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا عمل ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا ہے، جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور مذاکرات میں مزید پیشرفت کے بعد 24 نومبرکے احتجاج سےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالا جیل میں ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی اور دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں 24 نومبر کے احتجاج اور سیاسی و پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔یہ دو دن میں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے دوسری ملاقات تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں ان کو مذاکرات کی اجازت دی تھی۔عمران خان نے کہا تھا مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر