چینی اور بھارتی وزرائے خارجہ کی دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

ریو ڈی جینرو(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے بھارتی ہم منصب سبریمنیم جے شنکر نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کی ہے۔وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے درمیان قازان میں ہونے والی حالیہ کامیاب ملاقات اور چین۔بھارت تعلقات کا دوبارہ آغاز دونوں عوام کے بنیادی مفادات، عالمی جنوب کے ممالک کی توقعات اور تاریخ کی درست سمت سے مطابقت رکھتا ہے۔وانگ نے کہا فریقین کو چاہئے کہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائےپر عملدرآمد اور ایک دوسرے کے اہم مفادات کا احترام کریں، بات چیت اور رابطوں سے باہمی اعتماد بڑھائیں اور اختلافات کو ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ مناسب طریقے سے حل کرکے دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد مستحکم اور مثبت ترقی کے راستے پر واپس لائیں۔اس موقع پر بھارتی وزیرخارجہ جے شنکرنے کہا کہ قازان میں برکس سربراہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے بھارت۔ چین تعلقات کے مستحکم فروغ پر اتفاق رائے کیا اور رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عملدرآمد میں پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا تھا۔جے شنکر نے کہا کہ بھارت پرامید ہے کہ متعلقہ بات چیت کے طریقہ کار کو تیزی سے دوبارہ شروع کیا جائے گا اور مضبوط رابطوں سے دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور انہیں فروغ دینے کی رفتار کو برقرار رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر