دنیا میں امن کیلئے کردار اداکررہے ہیں، مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت اپنی بہترین مصنوعات کی وجہ سے دنیا میں مقبولیت حاصل کررہی ہے، دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں قیام امن کےلیے اپنا منفرد کردار ادا کررہا ہے، پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور بامعنی مذاکرات موجودہ تنازعات کے حل کے لیے ضروری ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ علاقائی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خطےکے ممالک کو مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان میں معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر