بھارت کے میڈیکل کالجز کو طلبہ کی تربیت کیلئے لاشوں کی قلت کا سامنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں میڈیکل کالجز میں طلبہ کی تربیت کے لیے مردہ انسانی اجسام کی قلت ہوگئی ہے جس سے میڈیکل کے طلبہ کو ملنے والی تربیت کے معیار پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں۔اگرچہ بھارت میں لاشیں عطیہ کیے جانے کا سرکاری سطح پر ریکارڈ نہیں رکھا جاتا تاہم صورتحال کی سنگینی کا اندازہ رواں سال جولائی میں کی جانے والی ایک اپیل سے ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے علاقائی بیورو کریسی کو کہا کہ ملک میں میڈیکل کے طلبہ کی تربیت کے لیے انسانی لاشوں کی شدید قلت کا سامناہے اور وہ لوگوں سے اپیل کریں کہ وہ اپنے پیاروں کی موت کے بعد صرف ان کے اعضا عطیہ کرنے کے بجائے ان کی لاشیں بھی عطیہ کریں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لاشوں کی قلت کے باعث طلبہ کو ڈیجیٹل سیمولیشنز کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے لیکن یہ کسی بھی صورت اصل ڈائیسیکشن کا متبادل نہیں ہے۔خیال رہے کہ میڈیکل کے ہر 10 طلبہ کی تربیت کے لیے ایک انسانی لاش کی ضرورت ہوتی ہے تاہم بھارت میں ہر 50 طلبہ کے لیے ایک لاش دستیاب ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر