شہبازشریف کا گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر اظہار تشویش

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گیس اور بجلی کے نئے بحران کی اطلاعات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہاگلے ماہ سے صارفین کے لئے گیس اور بجلی کی قلت اور تعطل کے نئے بحران کی اطلاعات افسوسناک ہیں ،موجودہ حکومت بدترین انتظامی تخریب سے ملک اور عوام کے مسائل میں ہر روز مزید اضافہ کررہی ہے ،ایک طرف آر ایل این جی پر ٹیکس میں اضافے سے لاگت بڑھے گی تو دوسری جانب بجلی گیس کی فراہمی متاثر ہوگی ۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اگلے ماہ سے آر ایل این جی پلانٹ کی بندش کا مطلب ڈیزل اور فرنس جیسے مہنگے ایندھن سے بجلی کی پیداوار ہوگی ،بجلی بنانے کی لاگت میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھے گا جو قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا سستی بجلی بنانے کی سہولت کی دستیابی کے باوجود حکومتی بدانتظامی سے اس کی لاگت اور صارفین کے مصائب پیدا ہورہے ہیں ،گیس اور بجلی کے تعطل سے صنعتی سرگرمیوں اور کاروباری ماحول متاثر ہوگا، معیشت پر منفی اثرات پڑیں گے ،پلانٹ کی مرمت وصفائی کا کام نہ بھی روکا گیا تو بھی اس کا خمیازہ بھاری ادائیگی کی صورت میں قوم کو ہی بھگتنا پڑے گا ،بجلی پیدا کرنے والی کمپنی کی جانب سے قواعدوضوابط اور معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کے حکومتی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں،پہلی مثال ہے کہ اضافی اور سستی بجلی کے ذرائع موجود ہونے کے باوجود حکومت مہنگی بجلی پیدا کررہی ہے اور لوڈ شیڈنگ بھی کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر