پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار سے مشروط

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ احتجاج میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو عہدے اور پارٹی ٹکٹ دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے ہدایت کی ہے کہ ہر صورت اسلام آباد پہنچنا یقینی بنایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ، عہدے دینے کے بیان پر پی ٹی آئی اراکین، صوبائی وزرا اور رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نےکسی کو عہدوں اور ٹکٹوں کی پیشکش نہیں کی اور نہ مشروط کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریکیں لالچ سے نہیں بلکہ جذبے سے چلتی ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز نے پہلے بھی تحریکیں بغیر لالچ کے چلائیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم نے کہا کہ پرانے کارکن ہیں، عہدوں کیلئے پارٹی میں شامل نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ قربانی دینے اور محنت کرنے والے کارکن آگے جائیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اس بار ہم مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر