شیخ وقاص نے احتجاج سے قبل کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو میں کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ رانا ثنااللہ پہلے بھی کہتے رہے کہ پی ٹی آئی والے اٹک پل پار نہیں کرپائیں گے لیکن ہم نے کیا، اب جب تک احتجاج کے اہداف حاصل نہیں ہوں گے وہاں سے نہیں اٹھیں گے۔ دوران گفتگو شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ہماری جماعت کے لوگوں کو کمپرومائزڈ کہنے والے کون ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنےگی، پی ٹی آئی کا احتجاج حکومت کے لیے چیلنج نہیں ہے، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو سیاسی ڈائیلاگ کی پیشکش کی تھی لیکن ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں نہیں ہے۔تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر