پیپلزپارٹی نے وفاقی وزرا کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومتی وزرا کا الیکشن کمیشن سے متعلق بیان۔ پیپلزپارٹی نے وزرا کے بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار دے دیا۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ وزرا کی پریس کانفرنسز خود مختار اور آئینی ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔وفاقی وزراء کے بیانات آئینی ادارے کو دباو میں لانا ہے۔الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ وزرا کے بیانات کا نوٹس لے۔وفاقی وزراء آئندہ انتخابات میں اپنی ناکامی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ وزراء الیکشن کمیشن کے ڈسکا سمیت دیگر فیصلوں کا انتقام لینا چاہتے ہیں؟ ۔نااہل حکومت کو فنڈنگ کیس بھی ثابت ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔وزراء اس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن سے رعایت لینے کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی ملک کے آئینی اور خود مختار ادارے کے ساتھ کھڑی ہے۔پیپلزپارٹی حکومت کو الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔آئی ایم ایف ملازمین حکمرانوں کا قومی شاہرائیں ہوائی اڈے گروی رکھنا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرائی کی گواہی ہے۔حکومت قومی شاہرائین گروے رکھنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر