شمالی کوریا: کم جونگ اُن نے خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دے دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کم جونگ اُن نے ملک کے اَن مینڈ ایریئل ٹیکنالوجی کمپلیکس کی جانب سے تیار کردہ مختلف اقسام کے خودکش ڈرونز کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔یہ خودکش ڈرونز عملی طور پر ایک گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔کم جونگ ان نے جدید دور کی جنگوں میں ڈرونز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد اور بڑے پیمانے پر ڈورنز کی پیداوار کا حکم دیا۔نسبتاً کم خرچ میں ٹینکوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے باعث ڈرونز جنگوں میں ایک اہم ہتھیار سمجھے جانے لگے ہیں۔ یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگوں میں بھی ان کا بڑے پیمانے پر استعمال دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ روس اور یوکرین کی درمیان جاری جنگ میں شمالی کوریا نے اپنے 10 ہزار فوجی روس کی جانب سے لڑنے کے لیے یوکرین بھیجے ہیں جس کی تصدیق نیٹو، امریکا، یوکرین اور جنوبی کوریا نے بھی کی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر