کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر ٹیسٹ سے 14 گھنٹے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا تھا، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس سینیٹرعامر ولی الدین چشتی کی زیر صدارت ہوا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں انکشاف کیا کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر ٹیسٹ سے 14 گھنٹے پہلے ہی آؤٹ ہوگیا تھا۔پی ایم ڈی سی حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کی فارنزک رپورٹ کے مطابق پیپر امتحان سے پہلے رات آٹھ بج کر 44 منٹ پر لیک ہوا جبکہ انٹیلیجنس بیورو نے کہا تھا کہ سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک نہیں ہوا تھا۔حکام نے بتایا کہ اگلے سال سے پی ایم ڈی سی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن انٹری ٹیسٹ خود کرائے گی، نیا ایڈمیشن ٹیسٹ نظام 10 سال کے لیے بنا رہے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے پوچھاکہ ایسے طلبہ جنہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں بمشکل نمبر حاصل کیے تھے، انہوں نے MDCAT میں 200 میں سے 197 نمبر کیسے حاصل کیے؟ چیئرمین کمیٹی نے ہدایات جاری کی کہ مستقبل کے امتحانات آئی ٹی بیسڈ ہونے چاہئیں تاکہ نقل کا سدباب ہو۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر