اسپین: ذہنی معذور افراد کے ہوم کیئر میں آگ بھڑکنے سے 10 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے ٹاؤن ولافرانکا ڈی ایبرو میں بزرگ افراد کیلئے ہوم کیئر قائم ہے جہاں ذہنی طور پر معذور عمر رسیدہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔ہوم کیئر میں 82 افراد رہائش پزیر تھے جہاں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 10ا فراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2 اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کی عمریں فی الحال سامنے نہیں آئیں تاہم ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔انتظامیہ نے شک ظاہر کیا ہےکہ آگ کمرے میں موجود گدے پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر