میری والدہ میرے چوزے کی قاتل ہیں‘ کنزہ ہاشمی

کراچی (نیشنل ٹائمز) خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی کا بتانا ہے کہ ان کا ایک پالتو چوزا تھا جس کا ان کی والدہ نے قتل کر دیا تھا۔ ایک انٹرویو میں کنزہ ہاشمی نے کہا کہ ان کے پاس ایک چھوٹا سا چوزا تھا جس سے انہیں بہت پیار ہو گیا تھا، انہوں نے اس کا نام پیلو رکھا تھا، سردیوں کے دنوں میں وہ اس چوزے کے لیے خصوصی طور پر ہیٹر چلا کر سویا کرتی تھیں تاکہ چوزے کو سردی نہ لگے، مگر ان کی والدہ ڈرتی تھیں کہ رات میں کہیں ہیٹر بند نہ ہو جائے اور کمرے میں گیس بھرنے سے کوئی نقصان نہ ہو جائے۔کنزہ ہاشمی کے مطابق ایک دن ان کی والدہ نے رات گئے ہیٹر بند کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ان کا چوزا سردی لگنے کی وجہ سے مر گیا تھا۔کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ وہ اس دن بہت روئی تھیں، اس دن کے بعد سے وہ اپنی والدہ کو قاتل کہتی ہیں کہ کیوں کہ ان کی والدہ نے ان کے بہت پیارے چوزے کا قتل کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر