بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ بے پناہ اضافہ ہونیوالا ہے، سابق وفاقی وزیر نے خبردار کر دیا

لاہور( نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ حالیہ بجٹ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا،حکومتی وزراء دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، ملک کو کنگال کردیا ہے یہ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،یہ ایک ارب ڈالر کے قرضے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، اپنی حکومت کو چلانے کے لئے یہ ملک بھی بیچ سکتے ہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بار بار تبادلے کرکے افسران کو بے یقینی سے دوچار کردیا ہے۔ ملک کا نظام تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ حالیہ بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری کا کوئی حل موجود نہیں۔ اس بجٹ سے بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزیر دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں۔ گڈانی میں آنے والا بحری جہاز حکومتی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بحری جہاز میں کئی ٹن زہریلا مواد تھا بنگلہ دیش اور ہندوستان نے اس کو داخلے کی اجازت نہ دی لیکن پیسے لے کر یہ بحری جہاز گڈانی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا۔ اس میں موجود زہریلے مادے سے ساحل آلودہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ملک کو کنگال کردیا ہے یہ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ان کی حالت یہ ہے کہ ایک ارب ڈالر کا قرضہ دو اور ان سے جو چاہے کاغذ پر لکھوا لو۔ یہ ایک ارب ڈالر کے لئے پاکستان کو بھی بیچ سکتے ہیں یہ اپنی حکومت کو چلانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کئی گھنٹے بعد بھی بغیر کسی معاہدے کے ختم
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر