احتجاج کی تاریخ کا اعلان ہوگیا، اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی نہیں ہوگی: علی امین

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ملک کے مختلف تعلیمی بورڈز کی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تو مضبوط انسان بنیں گے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل کے اندر نوجوانوں کو مواقع دیں، بلند حوصلے اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے لیے 50 ہزار روپے فی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بچے ہمارے ملک کو مشکل سے نکالیں گے۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے بڑے خواب ہوتے ہیں، بچیوں پر زیادہ انوسٹ کرو، ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہیں، کے پی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اپنے بچوں کو تمام سہولیات دے، امید ہے کہ آپ ایک عظیم قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا اس دفعہ کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی ہے جس کی تصدیق ان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر