بھارت سے تعلقات سنوارے جاسکتے ہيں ، اس میں کوئی دقت نظر نہيں آتی: نواز شریف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جینیوا سے ہم لندن پہنچے ہیں ،الحمدللہ سب خیریت ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگر بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کے کرناکیاہے؟نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی۔اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہنے چاہئیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے کہ ڈیڑھ ارب درخت، 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں ،300 ڈیم کہاں ہیں، ہمیں توکچھ نظر نہیں آتا، کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہویا افتتاح کیا ہو۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا۔ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ جس میں کرکٹ بورڈ نے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی وجوہات طلب کی ہیں۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے صاف مؤقف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی پریشان ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر