فلسطین ، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملے: عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے اعلامیہ کا مسودہ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فلسطین ، لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف عرب اسلامی سربراہ اجلاس کے اعلامیے کا مسودہ سامنے آگیا۔

اجلاس نے اسرائيل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کو اجتماعی سزا دینے اور فلسطین میں نسل کشی کی مذمت کی جب کہ اسرائيل کی طرف سے غزہ میں بھوک اور فاقہ کشی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔اعلامیے میں قرار دیا گيا کہ عالمی برادری اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی برآمدات روکے اور ترسیل پرپابندی لگائے، اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنےکے لیے عالمی برادری کوآمادہ کیاجائے۔اس سے پہلے اجلاس سے خطاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہاکہ سعودی عرب فلسطین لبنان اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری ایران کی سالمیت اور خود مختاری کے احترام کےلیے اسرائیل کو پابند کرے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر