روس کا آبادی میں اضافے کیلئے خصوصی وزارت بنانے پر غور

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایتی اور روسی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خاندانی تحفظ کی سربراہ نے خصوصی وزارت کے قیام کے حوالے سے پیش کی گئی ایک پٹیشن پر غور شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ روس میں شرح پیدائش کی صورتحال یوکرین جنگ کے باعث ہونے والے بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے مزید خراب ہو گئی ہے۔جس کے بعد روسی حکام نے ملک کی آبادی میں اضافے کے لیے صدر پیوٹن کی اپیل پر مختلف حکمت عملیوں کا آغاز کیا ہے۔روسی میگزین کے مطابق GlavPR نامی ایک ایجنسی کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ملک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی وزارت قائم کی جائے۔ ادھر صدر پیوٹن کی حامی اور ڈپٹی میئر اناستاسیا ر نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی پیدائش کو ترجیح دیں۔روس کے آبادی میں اضافے کے لیے مجوزہ اقدامات کیا ہوسکتے ہیں؟غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس میں آبادی بڑھانے کیلئے رات 10 بجے سے 12 بجے تک لائٹیں اور انٹرنیٹ بند رکھنے کی تجویز شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت جوڑوں کی ملاقاتوں کے اخراجات میں مالی تعاون فراہم کرے۔ ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ عوامی فنڈز کے ذریعے جوڑوں کے لیے شادی کی رات ہوٹل میں قیام کے اخراجات اٹھائیں جائیں۔واضح رہے کہ روس میں مختلف علاقے جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق روسی شہر Khabarovsk میں 18 سے 23 سال کی لڑکیوں کو بچہ پیدا کرنے کے عوض 900 پاؤنڈز تک رقم دی جاتی ہے۔اس کے علاوہ شہر Chelyabinsk میں پہلا بچہ پیدا کرنے پر ماں کو 8،500 پاؤنڈز دیے جاتے ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان
ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف
امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کیلئے متحد رہنا ہوگا: نیٹو سربراہ
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر