راولپنڈی /اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اتحاد سے دہشتگردوں کا سر کچلنا ہوگا، دشمن ملک میں خوف کا ماحول پیداکرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے،سموگ ہمارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کی ایک شکل ہے۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اورزخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، بلوچستان میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات نہ صرف ہمارے دلوں کو دہلا رہے ہیں بلکہ ملک کی سلامتی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کرتے ہیں۔کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ۔ دشمن ملک میں خوف کا ماحول پیداکرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،ہم اتحاداوریکجہتی سے ملک دشمن عناصر کے تمام مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بے گناہ عوام کوبربریت کانشانہ بنانیوالے انسانیت کے بدترین دشمن ہیں، دہشت گردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات نے ملکی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کردیے ہیں،عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے، انتہاپسنددہشت گرد تخریبی کاروائیوں کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ سموگ انسانی صحت اور زندگی کو متاثر کررہی ہے سموگ سے بچا ئوکیلئے محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ حفاظت کی مسنون دعائوں کا اہتمام کیاجائے اجتماعی زندگی میں مختلف وبائیں اور آزمائشیں انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں،وجودہ ابر آلود فضا سموگ ہمارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کی ایک شکل ہے اس آزمائش میں نجات کا واحد راستہ رجوع الی اللہ ہے۔ قدرتی آفات کا تجزیہ ماہرین ارضیات اپنے اندازے کے مطابق کرتے ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ قدرتی آفات کا تجزیہ کتاب و سنت کی روشنی میں بھی کرنا نہایت ضروری اور مفید ہے۔ قرآن و سنت کی تعلیم یہ ہے کہ ایسے حالات میں ہم توبہ و استغفار کریں اور اپنے جرائم اور بد اعمالیوں کو یاد کریں اپنی زندگی کو بدلنے کی کوشش کریں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا اہتمام کریں معاشرے میں برائیوں کو روکنے اور نیکیوں کو پھیلانے کی محنت کریں اور دین کی طرف عمومی رجوع کا ماحول پیدا کریں یہ اعمال اللہ سے ہمارے قرب کا ذریعہ اور اس کی رضا کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔
قومی اتحاد سے دہشتگردوں کا سر کچلنا ہوگا،دہشت گردوں کے ناپاک عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے، جمعیت علماء اہل حدیث



