پرنٹرز آنے سے صلاحیت بڑھی، فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں بیک لاگ مکمل ختم ہوگیا: ڈی جی پاسپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹس کی فراہمی میں تاخیر کا معاملہ زیربحث آیا اور اجلاس میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ قاضی نے داخلہ کمیٹی کو بریفنگ بھی دی۔ بریفنگ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے بتایا کہ 20 سال پرانی مشینوں کو استعمال کیا جارہا تھا، پہلے ہر روز 75 ہزار پاسپورٹس بننے آتے تھے جب کہ صلاحیت 22 ہزار کی تھی مگر اب ہمارے پاس 25 پرنٹرز آنے سے صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے، ای پاسپورٹس کی دو نئی مشینیں بھی آرہی ہیں۔ مصطفیٰ قاضی نے مزید بتایا کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں بیک لاگ مکمل طور پر ختم کردیا ہے، ارجنٹ کیٹیگری میں ایک لاکھ 70 ہزار کا بیک لاگ ہے جو آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا، جب میں نے عہدہ سنبھالا تو 15 لاکھ کا بیک لاگ تھا جسے ختم کیا۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 50 ارب اور اس سال اب تک 20 ارب کما کردیے ہیں مگر ہمارے پاس فنڈز کی شدید قلت ہے، ہم نے اتھارٹی کی کوشش کی لیکن وزارت خزانہ نے مخالفت کی، ریونیو شیئرنگ فارمولا میں ہماری مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹرز کے لیے ہم نے انٹرنیشنل ٹینڈر کیا، جرمنی کے پرنٹرز سستے ہیں اور ان کی پرنٹنگ صلاحیت زیادہ ہے، ایک گھنٹے میں 4 ہزار پاسپورٹس پراسس کیے جاسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر