دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوج کو بےشمار اختیارات دیے گئے مگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی: فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ویکفیلڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی بقاء اسلامی نظام میں ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کو آئین کا حصہ بنایا گیا ہے، 2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئین ہم سب کا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہو گا، جمہوریت کی بقاء اور اسلامی نظام کے لیے پاکستان بھر میں تحریک جاری رکھیں گے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا پاکستان کے امن کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم کرنا 26 ویں آئینی ترمیم اور جمہوریت کی توہین ہے، کسی کو شک کی بنیاد پر90 روز تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا ہم محفوظ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کے قائل ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے 2010 سے فوج کو بے شمار اختیارات دیے گئے مگر دہشتگردی ختم نہ ہوئی۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کشمیریوں کو اپنی آزادی کی جنگ خود لڑنا ہو گی۔



  تازہ ترین   
چینی صدر شی کا ٹرمپ کو تائیوان تنازع پر انتباہ، حریف کے بجائے شراکت دار بننے کا مشورہ
ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات کے تناظر میں پاکستان مسلسل فعال ہے: دفتر خارجہ
بڑھتی آبادی کے پیش نظر ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات کی ضرورت ہے: وزیراعظم
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی
یو اے ای سے فرقہ وارانہ بنیاد پر بے دخلی کی اطلاعات درست نہیں: طلال چودھری
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
امریکہ چاہتا ہے کہ مؤقف بدلنے کیلئے چین ایران پر دباؤ ڈالے، مارکو روبیو
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کر دیے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر