اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل) ریاض میں عرب و اسلامی خصوصی سربراہی کانفرنس کے تحت کونسل برائے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کا دائرہ، لبنان، عراق، شام اور ایران تک پھیل چکا ہے۔ مشرق وسطی کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ فلسطین کاز کے لیے عرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرنا کافی نہیں ہے، عملی اقدامات کرنا ہوں گے، پوری امت او آئی سی کی طرف دیکھ رہی ہےکہ وہ کیا اقدامات کرتی ہے۔اسحاق ڈار نےکہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر