پختونخوا حکومت کی مطالبات ماننے کی یقین دھانی، پرائمری اساتذہ کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکول اساتذہ اپ گریڈیشن سیمت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا دیے ہوئے تھے۔ ٹیچرز اور حکومتی اراکین پر مشتمل جرگہ میں کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد ٹیچرز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے پرائمری اسکول ٹیچرز کی تعیناتی کنٹریکٹ کے بجائے ریگولرائز کرنے جبکہ بھر تی کے اسکیلز بڑھانے اور پرائمری اسکول ٹیچرز کی مستقل تعینانی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی یقین دھانی کرائی۔رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بھی مسئلے کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی۔ٹیچرز احتجاج کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زیادہ پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ چار روز تک معطل رہا جس سے لاکھوں طلبہ متاثر ہوئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر